پاکستان کو کسی کی جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے، اعجاز چودھری

 پاکستان کو کسی کی جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے، اعجاز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی کی جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے۔وزیراعظم اور آرمی چیف کے بیان کو پاکستانی قوم بے حد سرارہی ہے۔مودی ہٹلر نے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کی زندگیوں کو غذاب بنایا ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی سیالکوٹ کے تنظیمی دورہ کے موقع پر ڈسکہ، سمبڑیال اور سیالکوٹ سمیت دیگر مقامات پر استقبالیہ تقریبات اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ سنٹرل پنجاب کی قیادت کا سیالکوٹ دیگر شہریوں میں پہنچنے پر شانداراستقبال کیا گیا اور ڈسکہ میں اجلاس کی صورت میں لایا گیا۔ آتش بازی اور گھوڑوں کے رقص کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسراء، جوائنٹ سیکرٹری قاری ذوالفقار سیالوی، ادریس چیمہ، چوہدری شاہنواز،علی اسجد ملہی، عمر فاروق مائر،افتخار ساہی، حاجی امان اللہ، عمراحسان گھمن، اسلم گھمن نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1