کتا مار مہم جاری، مزید 23 تلف

کتا مار مہم جاری، مزید 23 تلف

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے متحرک ہیں۔افسران کتا مار مہم پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں آوارہ کتوں کی تلفی کو یقینی بنا رہے ہیں۔تحصیل رائیونڈ میں گزشتہ روز 23 کتوں کو تلف کیا گیا ہے اورتحصیل سٹی میں 14 کتوں کو تلف کیا گیا ہے اورتحصیل کینٹ میں 5 کتوں کو تلف کیا گیا ہے جبکہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 14 کتوں کو تلف کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 56کتوں کو تلف کیا گیا۔

آوارہ کتوں کے کاٹنے کی متعدد شکایات سامنے آ رہی تھیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1