اے سی رائیونڈ کا بی ایچ یو سلطانکے کا دورہ، انتظامی امور کا جائزہ لیا

  اے سی رائیونڈ کا بی ایچ یو سلطانکے کا دورہ، انتظامی امور کا جائزہ لیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشید نے بی ایچ یو سلطانکے کا دورہ کیااور ملازمین کی حاضری، ادویات کے سٹاک، ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا۔دوران چیکنگ سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ڈسپنسری، لیبر روم اور وارڈز کا بھی جائزہ لیا۔

اور بی ایچ یو میں آئے ہوئے مریضوں سے صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اے سی رائیونڈ نے بی ایچ یو میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا،انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...