7 غیرقانونی رہائشی سکیموں میں تعمیرات مسمار

  7 غیرقانونی رہائشی سکیموں میں تعمیرات مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمزکے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی تحصیل ماڈل ٹاؤن نزد گجومتہ فیروز پو ر روڈ پر واقع سات غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرسڑکیں‘سیوریج سسٹم‘ چار د یواریاں‘ گرین بیلٹس‘ دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔