تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت میں ناکام ہو چکی،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ خدمت تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت میں ناکام ہو چکی ہے اور اسی لئے قوم اب بلاول بھٹو کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ بلاول بھٹو ہی قوم کو ریلیف دینے کی اہلیت رکھتے ہیں جس شخص نے کنٹینر پر نوری نت بن کر قو کو بڑے بڑے سہانے خواب دکھائے تھے اس نے آج قوم کو اس قدر مایوس کردیا ہے کہ جس کا کوئی حساب ہی نہیں ہے جتنی مایوسی قوم میں پی ٹی آئی کے ڈیڑ ھ سالہ دور حکومت میں پیدا ہوئی ہے اتنی مایوسی تو پاکستان بننے سے لیکر اب تک بھی نہیں ہوئی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سالہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کھوکھلے نعروں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا عوام اب ان کے یہ نعرے سن سن کر بھی تنگ آگئے ہیں اور اب وہ اپنے مسائل کاحل چاہتے ہیں جو پی ٹی آئی کے بس کی بات ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیا ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے کنزیومر کمیٹیاں سکون کی نیند سو رہی ہیں زخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور دونوں ہاتھوں سے عوام کو نوچ رہے ہیں لیکن حکومت نام کی کوئی چیز کہیں پر بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔