”ہم آہنگی، رواداری اور محفوظ پنجاب“ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب

  ”ہم آہنگی، رواداری اور محفوظ پنجاب“ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امورو بین المذاہب ہم آہنگی اور یوتھ ڈیویلپمنٹ فاؤندیشن کے باہمی اشتراک سے گزشتہ روز ایک نجی ہوٹل میں ”ہم آہنگی، رواداری اور محفوظ پنجاب“ کے عنوان سے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے بحیثیت مہمان خصوصی جبکہ مختلف ممبران پنجاب اسمبلی، مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، مذہبی مسیحی رہنماؤں،حکومتی عہدیداران، نمائندگان سول سوسائٹی،نوجوانوں کی کثیر تعداد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔منصوبے کے آغاز سے قبل صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی سربراہی میں متعدد مشاورتی اجلاس کیئے گئے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت معاشر ے میں مذہبی رواداری اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کے ساتھ مذہبی اقلیتوں میں عدم تحفظ اور ناانصافی کے احساس کو ختم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر شاہد رحمت، بشپ آف لاہور الیگزینڈر جان ملک،امام و خطیب بادشاہی مسجد عبد الکبیر آزاد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ تقریب میں دیگر مہمانوں میں ایم این اے شہنیلا روتھ،ایم پی اے سعدیہ سہیل،امرناتھ رندھاوا،بشپ عرفان جمیل،پیٹر جیکب،مفتی عرفان،مسیحی و مذہبی رہنماؤں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اعجاز عالم آگسٹین

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...