2019ء میں 66ہزار 309ملزم گرفتار،63ہزار 208چالان عدالتوں میں جمع

2019ء میں 66ہزار 309ملزم گرفتار،63ہزار 208چالان عدالتوں میں جمع

  



لاہور (کر ائم رپورٹر) لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے سال 2019میں قتل، ڈکیتی/ رابری، اغوا برائے تاوان، نقب زنی، چوری، وہیکل چھیننے اور اشتہاری ملزمان سمیت سنگین مقدمات میں ملوث66309 ملزمان گرفتار کر کے63208 مقدمات چالان عدالتوں میں جمع کروا دیئے۔گرفتارملزمان سے ایک ارب27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔ سنگین وارداتوں میں ملوث 843 گینگز کے 1954خطرناک ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ ان کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 8723مقدمات بھی ٹریس ہوئے۔ گرفتار ملزمان سے ایک ارب 27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمدکر لیا گیا ہے۔قتل کی سنگین واردتوں میں ملوث 793ملزمان گرفتارکر کے356 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔ اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی و رابری معہ قتل سمیت سرقہ بالجبر کے 3345ملزمان گرفتارکر کے1701 مقدمات چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے۔اغواء بچگان کے مقدمات میں ملوث 382 ملزمان گرفتارکر کے 352مقدمات چالان جمع کروائے گئے جبکہ 443بچوں کو بھی بازیاب کروایا گیا۔ نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 1120ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ 1116 مقدمات چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے۔ وہیکل چھیننے والے454ملزمان گرفتار کر کے217 مقدمات چالان کیے گئے۔ وہیکل چوری کے3437ملزمان گرفتارکر کے3437مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔1031خطرناک اور سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں سمیت7142 اشتہاری ملزمان گرفتارکیا گیا جبکہ2220 عدالتی مفرورں کو بھی گرفتارکیا گیا۔

مزید : علاقائی