عوامی سروے:سیف سٹیز اتھارٹی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان،منصوبے کی تعریف

عوامی سروے:سیف سٹیز اتھارٹی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان،منصوبے کی تعریف

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) سیف سٹیز اتھارٹی نے پبلک پرسیپشن سروے مکمل کر لیا۔ سروے نتائج کے مطابق شہریوں کی واضح اکثریت نے سیف سٹیز اتھارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور منصوبے کی تعریف کی۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹیزاتھارٹی کا پبلک پرسیپشن سروے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے پروفیسر حسن اور اتھارٹی کے ریسرچ اینڈ انوویشن ٹیم کے اشتراک سے مکمل ہوا۔ 2ہفتے جاری رہنے والے سروے میں شہر بھر کے مختلف مقامات سے 2100افراد کی رائے لی گئی۔ سروے کے نتائج کے مطابق 85فیصدشہریوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کی بدولت شہر میں جرائم کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ 91فیصد شہریوں نے ای چالان منصوبے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ سیف سٹی منصوبے کی بدولت شہر میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر ہوئی ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ سروے کے نتائج کو جلد ایک بریفنگ کے ذریعے متعلقہ حلقوں سے شئیر کیا جائے گا اور ریسرچ کی روشنی میں منصوبے کو بہتر سے بہتر بنانے کا سفر جاری رہے گا۔

مزید : علاقائی


loading...