تفتیشی اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 24 لاکھ کے چیک تقسیم 

  تفتیشی اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 24 لاکھ کے چیک تقسیم 

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) لاہور پولیس کے 273 تفتیشی افسروں میں تفتیشی اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 24 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں پولیس لائنز میں ایک تقریب ہوئی جس میں مہمان خصوصی سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے چیک تقسیم کئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر نے مقدمات کی تفصیل پر بریفنگ دی۔

 تفتیشی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او نے کہا کہ انویسٹی گیشن ڈویژن کی مشکلات کا اچھی طرح اندازہ ہے۔ مقدمات کی تعداد کے مطابق تفتیشی اخراجات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انویسٹی گیشن ڈویژن کے مسائل مرحلہ وار حل کئے جائیں گے۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ تفتیشی اخراجات کی ادائیگی میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ادائیگی بذریعہ چیک کی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی