نشتر کالونی، نامعلوم لڑکے کی تشدد زدہ نعش برآمد

نشتر کالونی، نامعلوم لڑکے کی تشدد زدہ نعش برآمد

  



لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقہ میں نامعلوم لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش مردہ خانہ جمع کروا دی۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں کے قریب نامعلوم لڑکے کی لاش پڑی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کی شناخت کے لئے اعلانات کرائے تاہم شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانہ جم کروا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور شناخت کے بعد واضح ہونگے جس کے بعد تفتیش کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

مزید : علاقائی