پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد سے چوری سرکاری اسلحہ سکینڈل کی تحقیقات مکمل

پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد سے چوری سرکاری اسلحہ سکینڈل کی تحقیقات مکمل

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) سی آئی اے پولیس نے پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد سے چوری کئے گئے سرکاری اسلحہ سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ جبکہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں سی آئی اے پولیس نے سی ٹی ڈی کی بھی مدد حاصل کرلی ہے۔پو لیس ذرائع کے مطابق اس سکینڈل میں ابتدائی طور پر 32 ہزار گولیاں چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ لیکن تحقیقات کے دوران چوری ہونیوالی گولیوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی۔ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کے زیر حراست اہلکاروں کے انکشاف پر فاروق آباد کا ایک سابقہ کونسلر بھی بطور ملزم سامنے آگیا ہے۔ پی سی فاروق آباد کے اہلکار سرکاری اسلحہ اور اینٹی رائٹ فورس کا سامنا دیگر لوگوں کی مدد سے چوری کرتے رہے ہیں جو برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی