لاہور سیالکوٹ انٹرچینج پر”ای پولیس پوسٹ“قائم کرنے کا فیصلہ

  لاہور سیالکوٹ انٹرچینج پر”ای پولیس پوسٹ“قائم کرنے کا فیصلہ

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرار حسین نے لاہور سیالکوٹ موٹرے انٹرچینج کا دورہ کیااور " ای پولیس پوسٹ" کے قیام کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے ''ای پولیس پوسٹ'' کے قیام کے حوالے سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات بھی کی۔ لاہور سیالکوٹ انٹرچینج کے داخلی وخارجی راستوں پر ''ای پولیس پوسٹ'' قائم کی جائیں گی جس کے ذریعے مشکوک افراد، موٹرسائیکلز اور گاڑیوں کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کا اس موقع پرکہنا تھا کہ ''ای پولیس پوسٹ" دورِحاضر کی پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق جدید آلات سے مزین چیک پوسٹ ہے۔ لاہور شہر کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کے اعتبار سے داخلی خارجی ناکہ جات انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہورکے باسیوں کو محفوظ شہر دینے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...