کسی کے لباس پر تبصرہ کرنے کی قائل نہیں ہوں، منشا پاشا

کسی کے لباس پر تبصرہ کرنے کی قائل نہیں ہوں، منشا پاشا

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے لباس پر تبصرہ کرنے کی قائل نہیں ہیں۔ایک ٹویٹ میں منشا پاشا کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ لوگ خواتین اداکاروں کے لباس پر فوری طور پر تبصرہ تو کرتے ہیں لیکن مرد اداکاروں کے لئے دوہرا معیار رکھتے ہیں جو سراسر غلط ہے۔ ان کا لباس کی وجہ سے تنقید بننے والی اداکاروں کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کسی کے لباس پر تبصرہ کرنے کواچھا نہیں سمجھتی ہیں کیونکہ یہ ہر ایک کا ذاتی فعل ہے۔

مزید : کلچر