ریڈیو پاکستان کاہدایت کار نذرالاسلام کی یاد میں خصوصی پروگرام

  ریڈیو پاکستان کاہدایت کار نذرالاسلام کی یاد میں خصوصی پروگرام

  



لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان نے اپنے قومی نشریاتی رابطے پر پاکستانی سینما کے معروف ہدایت کار نذرالاسلام کی یاد میں خصوصی پروگرام دل سے نہ بھلانا نشر کیا جسے چوہدری صفدر رضا نے تحریر کیا، راوی شوکیہ ظہیر اور اناؤنسرسلیم زبیری جبکہ پروگرام کا مرکزی خیال اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔پروگرام کی خاص بات اس میں شامل صدارتی ایوارڈ یافتہ میوزیشن اور موسیقار سجاد طافو،صحافی ظہیر شیخ اور صدارتی ایوارڈ یافتہ لیجنڈ فلمی کہانی نویس اور ہدایت کار ناصر ادیب کے تاثرات تھے جنہوں نے نذرالاسلام کے فن اورشخصیت کا مفصل احاطہ کرتے ہوئے انھیں فلم انڈسٹری کے بہترین اور مقبول ترین تخلیق کاروں میں شمار کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی فلمیں اکیڈمی میں رکھنے کے قابل ہیں انھیں بہترین کہانی اور خوبصورت موسیقی پر مبنی فلمیں بنانے کا اعزاز حاصل ہے انکی فلمیں آئینہ،بندش،لواسٹوری اور کالے چور نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑے اور ناراض فلم بینوں کوسینما گھر کی طرف واپس لائیں،بلاشبہ پاکستانی فلمی تاریخ ان کے تبصرے کے بغیر نامکمل تصور کی جائے گی۔

پروگرام کے دوران سجاد طافو نے نذرالاسلام کی ساتھ اپنی یاد وں کو زندہ کرتے ہوئے ان کی فلم آئینہ کا گیت کبھی میں سوچتا ہوں کو گیٹار پر بھی پلے کیا۔

مزید : کلچر


loading...