آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائیگا

آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائیگا

  



سینٹ جارج (اے پی پی) آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل (آج) اتوار کو سینٹ جارج میں کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں اور دوسرے میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 15 جنوری سے شروع ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی