شہر قائد میں تاریخی میراتھن آج ہوگی،شہرہ آفاق شخصیات حصہ ہونگے

شہر قائد میں تاریخی میراتھن آج ہوگی،شہرہ آفاق شخصیات حصہ ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) نیسلے مائیلوں کے اشتراک سے آج شہر قائد میں منعقد ہونے والے دوسرے کمشنر کراچی سٹی میراتھن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبوں کے شہرہ آفاق شخصیات میراتھن کا حصہ ہونگے،شہر کراچی کی عوام،کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے کہاکہ دوسرا کمشنر کراچی سٹی میراتھن شہر قائد کی تاریخ رقم کرے گا اور امن محبت اور بھائی چارگی کے حوالے سے دنیا میں پاکستان اور شہر قائد کا سافٹ امیج دنیا میں اجاگر کرے گا۔سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن سمیت کھیلوں کے تنظیموں نے زندہ دلا ن کراچی سے کو دوسرے کمشنر کراچی سٹی میراتھن میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے وہ شہر کی ترقی اور رونق میں مزید اضافے کے لئے میراتھن میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنا ئیں اور دنیا کو یہ ثابت کردیں کہ پاکستان امن اور کھیل سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے۔دریں اثناء دوسرے کمشنر کراچی سٹی میراتھن کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں،فول فروف سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دیا گیا روٹس پر میراتھن کے شرکاء کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے عیسیٰ لیبارٹریز کی جانب سے میڈیکل ایڈ کیمپ قائم کئے جائینگے میراتھن آرگنائزنگ سیکریٹری فاطمہ بشیر نے بتا یا کہ آن لائن رجسٹریشن میں عوام نے بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کیا میراتھن سے قبل معین خان اکیڈمی پر بھی میراتھن میں حصہ لینے والے افراد و شخصیات اپنا رجسٹریشن کراسکتے ہیں میراتھن وقت مقررہ پر شروع ہوگی اختتامی تقریب معین خان اکیڈمی DHAپر ہی منعقدہ گی۔