حارث رؤف نے ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کو ہدف بنالیا

حارث رؤف نے ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کو ہدف بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن: (مانیٹرنگ ڈیسک) بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کے پاکستانی پیسر حارث رؤف نے رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی پر نگاہیں مرکوز کر دی ہیں۔لاہور قلندرز کے پیسر کو احساس تھا کہ ان کی 140 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار نظر انداز نہیں کی جا سکتی لیکن پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی نے ان کے خواب کو سچ کرنا شروع کر دیا ورنہ وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔حارث رؤف کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کر دیا ہے لہٰذا اب ان کا اگلا بڑا ہدف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی ہے۔