الگ صوبہ وقت کی اہم ضرورت، جلد تحریک شروع کریں گے، جمشید دستی

الگ صوبہ وقت کی اہم ضرورت، جلد تحریک شروع کریں گے، جمشید دستی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے دشمن ہیں اسی لئے امت مسلمہ کو ان صیہونی قوتوں کے خلاف متحد ہو جانا چاہیئے حکومت میں اتنی اخلاقی جرات نہیں ہوئی کہ وہ امریکہ کو جواب دے سکے عمران خان کے پاس عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے کے بعد اب نوجوانوں کو نوکریاں نہ دینے سے ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان نے نوجوانو ں کو استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے آج نوجوان (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے اور خودکشیوں پر مجبور ہو رہا ہے رہی سہی کسر بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے عوامی راج پارٹی نوجوانوں کے حقوق کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرے گی الگ صوبہ وقت کی اشد ضرورت جلد بھرپور تحریک کا آغاز کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک کمہارانوالہ کے علاقہ کریم ٹاؤن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں عوامی راج پارٹی کریم ٹاؤن کاصدر تنویر عباس، سینئر نائب صدر عباس مہدی، نائب صدور رانا رحمان، قاسم جٹ کا بھی اعلان کیا جبکہ اس موقع پر عوامی راج پارٹی کے سینئر رہنما عقیل قر یشی بھی موجود تھے جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ حکومت عوام سے گن پوائنٹ پر نت نئے ٹیکس وصول کر رہی ہے کسان بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں جن کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے جبکہ شوگر مافیابے قابو ہے یہاں تک کہ آج تاجر برادری بھی حکومت کی نت نئی پالیسیوں کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے الگ صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کا وعدہ کیا لیکن اب وہ اپنے وعدے سے پھر گئی ہے لیکن عوامی راج پارٹی الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی اور جلدر بھرپور تحریک کا آغاز کرے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام صرف ڈیڑھ سال کے دوران ہی عمران خان کا مواخذہ چاہتے ہیں جس نے اقتدار پر آتے ہی مہنگائی کا سونامی عوام پر بہادیا ہے جس کی وجہ سے غریب شہری شدید پریشانی کا شکار ہے عوام ماضی کی تمام تین بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور اب پی ٹی آئی کو آزما چکی ہے ان کے مسائل کا حل صرف عوامی راج پارٹی کے ہی حکومت میں آنے سے ہی ہے آج عوام اور نوجوانوں کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں سے نجات کے لئے آگے بڑھیں اور عوامی راج پارٹی کا ساتھ دیں

جمشید دستی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...