انتظامیہ اور پولیس منتخب نمائندوں سے قریبی رابطہ رکھے،چیف سیکرٹری پنجاب

  انتظامیہ اور پولیس منتخب نمائندوں سے قریبی رابطہ رکھے،چیف سیکرٹری پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے دورہ ساہیوال کے دوران منتخب ارکان اسمبلی سے ملاقات اور سرکاری محکموں کے افسران سے خطاب کیا۔ اس موقع پر رائے حسن نواز کی طرف سے ساہیوال اور چیچہ وطنی سے موٹر وے تک دو رویہ سڑکوں، ٹیکنالوجی کالج کو انجینئرنگ یونیورسٹی کا درجہ دینے، چیچہ وطنی اوور ہیڈ برج کی مرمت اور اکنامک زون کے قیام کا مطالبہ پیش کیاگیا۔ چیف سیکرٹری نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ان مطالبات پر (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

ہمدردانہ غور کرکے انہیں حل کرے گی اور ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور پولیس منتخب نمائندوں اور عوام سے قریبی رابطہ رکھے، ان کی دفاتر تک آسان رسائی اور اوپن ڈور پالیسی ہر سرکاری افسر کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہو ں نے مزید ہدایت کی کہ منڈیوں کو سختی سے مانیٹر کریں کیونکہ وہ روزمرہ اشیاء صرف کی قیمتوں کے کنٹرول سے مطمئن نہیں ہیں۔میجر (ر) اعظم سلیمان نے کہاکہ سول اور پولیس افسران فیلڈ کے مشترکہ دورے کریں اور دوردراز علاقوں میں کھلی کچہریاں لگائیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ کلین اینڈ گرین مہم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول دیا جا سکے۔ انہو ں نے تینوں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تجاوزات، لینڈ مافیا اور ملاوٹ کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری رکھیں۔ اس موقع پرآئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کہاکہ ہوائی فائرنگ، وال چاکنگ، لاوڈ سپیکر کے استعمال اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی متواتر جاری رکھی جائے۔
چیف سیکرٹری پنجاب