100سالہ جشن‘ ایمرسن کالج میں سپورٹس گالہ کی تقریب تقسیم انعامات

    100سالہ جشن‘ ایمرسن کالج میں سپورٹس گالہ کی تقریب تقسیم انعامات

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے چیف وہپ‘ رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی شعبہ کی ترقی کے لئے گراں قدر اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ حکومت نے کوالٹی آف ایجوکیشن پر فوکس کیا ہے۔وہ گورنمنٹ ایمرسن (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

کالج کی100سالہ جشن کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ 4رو زہ سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایمرسن کالج جنوبی پنجاب کا معروف تعلیمی ادارہ ہے جس کی فروغ تعلیم کے لئے خدمات قابل قدر ہیں اور ہم سب کے لئے باعث مسرت ہے‘ ایمرسن کالج میں والدین اپنے بچوں کو داخل کرانا فخرسمجھتے ہیں۔پرنسپل ڈاکٹر محمد سلیم قابل‘ فرض شناس و اصول پسند سربراہ ادارہ ہیں جو ایمرسن کالج کی ترقی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور بہترین رزلٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمرسن کالج کے بی ایس بلاک کا منصوبہ جلد مکمل کرایاجائے گا‘ اس سلسلے میں وہ وزیر اعلی ٰ سے بات کریں گے اور فنڈز کا جلد سے جلد اجراکرایاجائے گا۔پرنسپل ایمرسن کالج ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہوتا ہے‘ ماضی گواہ ہے کہ انہی قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے تعلیم پر فوکس کیا ہے اور ترقی کی نئی سے نئی جہتیں تلاش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 100سالہ تقریبات میں طلبا وطالبات کا جوش و جذبہ دیدنی ہے‘ ایمرسن کالج کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔تقریب میں معروف کالم نگار‘ ماہر تعلیم و سابق پرنسپل گورنمنٹ سائنس کالج پروفیسر نسیم شاہد‘ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پرفیسر قاضی خالد‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان اسلم‘ پرنسپل گورنمنٹ سائنس کالج تنویر خان‘ سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان کستورا جی شاد‘ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر‘ سپورٹس سیکرٹری ایمرسن کالج ظفر شیروانی‘سابق یوسی چیئرمین راؤ مظہر الاسلام‘ پروفیسر شفقت عباس‘ پروفیسر عاطف سہو‘ پروفیسر بدر محی الدین‘ پروفیسر کاشف‘ پروفیسر حافظ ارشاد اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی قومی اسمبلی کے چیف وہپ‘ رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگراور پرنسپل ایمرسن کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے سپورٹس گالا میں پوزیشنیں لینے والے طلباوطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ایمرسن کالج کی100سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب 25جنوری کو ہوگی جس میں وزیر اعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شرکت متوقع ہے۔

تقسیم

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...