آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ،پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ آج نائیجیریا کیخلاف کھیلے گا

آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ،پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ آج نائیجیریا کیخلاف ...

  



پریٹوریا (اے پی پی) ئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ساؤتھ افریقہ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا والا وارم اپ میچ (آج) اتوار کو نائیجیریا کے خلاف کھیلے گا، انڈر19 ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، ان ٹیموں میں میزبان جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت، جاپان، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، نائیجیریا، سکاٹ لینڈ، زمبابوے، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور افغانستان شامل ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ سی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے، گرین شرٹس اپنا پہلا وارم اپ (آج) اتوار کو نائیجیریا اور دوسرا 14 جنوری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 19 جنوری کو سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا، یہ میچ پوچیف سٹروم کے مقام پر کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 22 جنوری کو زمبابوے جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 24 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی، پلے آف مرحلہ 28 جنوری سے شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 6 اور 7 فروری جبکہ فائنل 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔علاوہ زیں ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہاہے کہ اسکواڈ کے بیشتر کھلاڑی ساؤتھ افریقہ کی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ این سی اے میں تربیتی کیمپ کے دوران بہت محنت کی ہے، ورلڈکپ میں نتائج مثبت رہیں گے۔ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے کھیلا جارہا ہے جس کیلئے پاکستان ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کر رہے ہیں اور ٹیم ایونٹ کے لیے ساؤتھ افریقہ پہنچ چکی ہے۔کوچ اعجاز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے، ورلڈ کپ میں امید ہے مایوس نہیں کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...