خوبصورت ماحول صحت مند معاشرے کاضامن، ظہور احمد کھرل

خوبصورت ماحول صحت مند معاشرے کاضامن، ظہور احمد کھرل

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور کھر ل نے کہا ہے کہ صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول صحت مند معاشرے کا ضا من ہے جس کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرکلین اینڈ گرین پنجاب(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

مہم بھر پور اندا زمیں جاری ہے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور خوشگوار ماحول مہیاکرنا ہے تاکہ عوام کوگندگی کی وجہ سے پھیلنے والی مختلف بیماریوں سے محفوظ کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنا نے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شہری بھی اپنا کر دار ادا کریں تاکہ صاف ستھرے پنجاب کا حصول ممکن ہو سکے۔

ظہور کھرل

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...