سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں اوٹاگو نے سینٹرل ڈسٹرکٹ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں اوٹاگو نے سینٹرل ڈسٹرکٹ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

  



اوٹاگو  (اے پی پی) سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں اوٹاگو نے سینٹرل ڈسٹرکٹ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل ڈسٹرکٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، ڈین کلیور نے 42 رنز بنائے، جواب میں اوٹاگو نے ہدف 17.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہمیش ردرفورٖڈ نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نیل بروم 34 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ردرفورڈ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...