حکومتی پالیسیاں فلاپ، غریب عوام پر روزانہ کی بنیاد پرمہنگائی بم گرایا جارہاہے،حذیفہ رحمن

حکومتی پالیسیاں فلاپ، غریب عوام پر روزانہ کی بنیاد پرمہنگائی بم گرایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی حکومت جاتی نظر نہیں آتی گزشتہ الیکشن میں ن لیگ کے ساتھ اپنوں نے دھوکہ کیا سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ تعلقات صحافتی بنا پر قائم ہوئے جو آج بھی خوشگوار ہیں میاں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

بردران جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں آئندہ جنرل الیکشن میں میاں محمد شہباز شریف پنجاب کے وزیرا علیٰ ہوں گے، سینئر صحافی وکالم نگار حذیفہ رحمن نے کہا کہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور معاشی بد حالی کے باوجود پی ٹی آئی حکومت کو اپنی مدت پوری کرتے دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیروں مشیروں کی فوج حکومتی امور سے نا آشنااور نا اہل ہے حذیفہ رحمن نے کہا کہ حکومت اپنی نا اہلیوں کے باعث غریب عوام پر روز انہ کی بنیاد پر مہنگائی بم گرارہی ہے لوگ آج بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کو یاد کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتا یا کہ میا ں بردران سے ان کے تعلقات صحافتی بنا پر قائم ہوئے اور وقت کے ساتھ مظبوظ ہو تے گئیے اور آج بھی میاں شہباز شریف اور ان کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں حذیفہ رحمن کے مطابق گزشتہ جنرل الیکشن میں ن لیگ کے دوستوں نے ہی پارٹی کو نقصان پہنچایا انہوں نے مزید کہا کہ مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی قبل ازیں ن لیگ کا حصہ تھے مگر انہوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر وفادار یاں تبدیل کرلیں اور آزاد حیثیت میں کا میابی کے بعد پی ٹی آئی کا حصہ بن گئیے انہوں نے یقین سے کہا کہ اگر آئندہ حکومت ن لیگ کی آئی تو محمد حنیف پتافی میاں برداران کے ساتھ ہوں انہوں نے کہا کہ محمد حنیف خا ن پتافی آج بھی میرے دوست ہیں۔
بم