حکومت مستحقین کی فلاح وبہود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،اعجاز سلطان بندیشہ

حکومت مستحقین کی فلاح وبہود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،اعجاز سلطان بندیشہ

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ کے ہمراہ اپنے آفس میں مستحق خواتین میں چادریں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ مستحق(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

لوگوں کا خیال رکھنا ہماری اہم ذمہ داری ہے جس کیلئے مخیر حضرات کے ساتھ مل کر مستحقین کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اس موقع پر ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مستحقین کی فلاح و بہبود کیلئے بہت سے منصوبے شروع کئے ہیں جن سے عام عوام مستفید ہونا شروع ہو رہی ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیاد ت میں صوبہ پنجاب ترقی کی طرف گامزن ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر