پنجاب پولیس میں مثبت تبدیلی کا عمل شروع عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا، میاں شفیع محمد

پنجاب پولیس میں مثبت تبدیلی کا عمل شروع عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا، میاں ...

  



خان پور (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں شفیع محمد نے تھانہ سٹی خان پور میں آنے والی پولیس موبائل خدمت سینٹر بس میں جا کر اپنے ڈرائیونگ لائسنس کو رینیو کرانے کا پراسس کرایا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

ایم پی اے میاں شفیع محمد نے کہا کہ پنجاب پولیس کا یہ احسن اقدام ہے عوام کو ان کی دہلیز پر یہ سہولیات ملنا شروع ہو گئی ہیں جبکہ پہلے خان پور کی عوام کو 50 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد یہ سارا پراسس کرانے کیلئے رحیم یارخان جانا پڑتا تھا انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس میں بھی مثبت تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کا براہ راست فائدہ عوام کو ہو گا اور سستا و فوری انصاف عوام کو ملنا شروع ہو جائے گا پولیس کی موجودہ کارکردگی تسلی بخش ہے جس سے ایک طرف تو عوام کی جان و مال کی حفاظت ہو رہی ہے تو دوسری طرف جرائم کی شرح میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے کو ملی ہے جو کہ خوش آئیندہے۔

میاں شفیع

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...