مظفرگڑھ:فرمائش پوری نہ ہونے پرلڑکا مشتعل، کالاپتھر پی کرخود کشی

  مظفرگڑھ:فرمائش پوری نہ ہونے پرلڑکا مشتعل، کالاپتھر پی کرخود کشی

  



رحیم یارخان، مظفرگڑھ، چوک مکول(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)ٹریفک کے مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے2 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔‘ تفصیل کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ ٹبی لاڑاں کے رہائشی19سالہ محمد عثمان کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ تیز(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا حادثہ سردار گڑھ کے رہائشی 36سالہ محمد ساجد کے ساتھ پیش آیا جو موٹرسائیکل پرسوار ہوکر قومی شاہراہ پر جارہاتھا کہ پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔زخمی محمدعثمان کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپایا اور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے39 افراد جن میں ظفر آباد کالونی کارہائشی12سالہ محمد بلاول‘ جن پور کا12سالہ محمد اعجاز‘ وائرلیس پل کی20سالہ سمیرا بی بی‘ تھلی چوک کی30سالہ بشریٰ بی بی‘ ظفر آباد کا30سالہ فضل الہی‘ صادق آباد کا17سالہ محمدعدنان‘ ظاہر پیر کا40سالہ محمد شفیق‘ صدر بازار کا70سالہ نذیراحمد‘ چک52 کا30سالہ غلام حسین‘ ڈیرہ بگٹی کا30سالہ سیف اللہ خان اور شہباز پور کارہائشی16سالہ طرب علی وغیرہ کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اڈا دانڑیں بستی موہانہ کے 17 سالہ محمد راشد نے اپنے باپ کریم بخش سے کچھ چیزوں کی فرمائش کی باپ نے کہا کہ تمہاری فرمائش کے لیے میرے پاس رقم نہیں جب پیسے اجائینگے تو لیے دوں گا فرمائش پوری نہ ھونے پر کم عمر لڑکے نے بازار سے کالا پتھر لیکر پی لیا جیسے فوری قریبی ہسپتال شاہ جمال بعد میں نشتر ہسپتال ملتان لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا نماز جنازہ موضع دانڑیں میں ادا کردیا گیا جنازہ میں ہرآنکھ اشکبار تھی پورا علاقہ سوگوار تھا دوسری جانب سرائیکی پارٹی کے تحصیل صدر محبوب احمد چنگوانی نے کہا کہ اے روز بڑھتی ھوئی مہنگائی پر غریب خودکشیوں پر مجبور ہیں تخت لاھور کے حکمرانوں نے مہنگائی بیروز گاری کے سوا کچھ نہیں دیا آگر مرحوم کم عمر لڑکے راشد کے والد کے پاس رقم ھوتی تو وہ اپنے بیٹے کی فرمائش ضرور پوری کرتا مگر مہنگائی بیروز گاری کے باعث بیٹے کی فرمائش پوری نہ کرسکا فرمائش پوری نہ ھونے پر اخر لڑکے نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...