معروف شاعر، فنکار، ریڈیو ملتان کے  سابق فیچر رائٹر نواز احمد غازی انتقال کر گئے،آج  9بجے صبح نیوملتان میں قرآن خوانی  مختلف شخصیات کاورثاء سے اظہار تعزیت 

  معروف شاعر، فنکار، ریڈیو ملتان کے  سابق فیچر رائٹر نواز احمد غازی انتقال ...

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) معروف شاعر،ڈرامہ،ناول فنکار اور ریڈیو ملتان کے سابق فیچر رائٹر نور احمد غازی انتقال کر گئے۔مرحوم متعدد کتابوں کے مصنف تھے‘ ان کے ریڈیو پاکستان ملتان سے پیش کردہ ڈرامے خاصی شہرت رکھتے تھے‘ نور احمد (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

غازی کے ناول ”رقص حیات“ اور ”درندے“ خاصے مشہور ہوئے۔ نوراحمد غازی نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ نور احمد غازی کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈاکٹر خان محمد ساجد،ایم اے کمال،مختار احمد شاہین،رانا رفیق شعلہ،نوبہار دولتانہ،شاہد سٹھو،پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر رانا الطاف حسین،میاں نعیم ارشد،شکیل احمد،رہبر صمدانی،مامون طاہر رانا،مختار سیفی،راحت امیر خان نیازی،بلال آفتاب،ڈاکٹر اسرار،منیر شہزاد،رشید ساجد،خوشی محمد،علیم خان،ڈاکٹر بشیر احمدودیگر عزیز واقارب،شاعروں،ادیبوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج صبح 9بجے ان کی رہائش گاہ نیوملتان ڈبلیو بلا کے قریب واقع مسجد حنفیہ سمجہ آباد نمبر 1میں ہوگی دعا ساڑھے 10بجے ہوگی۔ نور احمد غازی کے انتقال پر معروف اہل قلم اظہر سلیم مجوکہ،ڈاکٹر شفیق آصف،حاجی اکرم آرائیں،ڈاکٹر یاسین تبسم،ڈاکٹر مریس گل ودیگرنے اظہار تعزیت کی ہے۔ 

تعزیت

مزید : پشاورصفحہ آخر