ڈیرہ:ملزموں کی عدم گرفتاری پرمقتول کے ورثاء کا شدید احتجاج، پولیس کیخلاف نعر ے ڈی ایس پی سے مذاکرات، مظاہرین منتشر

    ڈیرہ:ملزموں کی عدم گرفتاری پرمقتول کے ورثاء کا شدید احتجاج، پولیس کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)پولیس عبدالعزیز حجانہ کے قاتلوں پر مہربان ہوگئی، ملزم آزاد،اورمتاثرین دربدر ہوگئے،1ماہ گزرنے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

کے باوجود ملزموں کو گرفتار نہیں کیا، قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف متاثرین کا آر پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے،تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل آٹھ بچوں کے باپ عبدالعزیز حجانہ کوملزم شہزاداورنصراللہ کھلول نے تھانہ صدر کے علاقے کوٹ ہیبت میں فائرنگ کرکے قتل کردیااور موقع سے فرار ہو گئے تھے جس کا تھانہ صدر پولیس نے بیوہ عبدالعزیز کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 732 بجرم 302,34،109 کے تحت درج کیا تھا ایک ماہ گزرنے کے باوجودملزم فرار ہیں جس کے خلاف آرپی او آفس کے باہر مظاہر کیا ہے مقتول کے بھائی لیاقت حجانہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان سے ہماری دشمنی چل رہی ہے جس کی بنا کر میرے بھائی عبدالعزیز کو ناحق طور پر قتل کیا ہے پولیس کے پاس چکر لگا لگا تھک ہار گئے ہیں لیکن پولیس ملزمان کی گرفتاری میں دلچسبی نہ رکھتی ہے الٹا ملزمان سائلہ کو مقدمہ سے پیری سے ہٹانے کے لئے دھکمیاں دے رہے ہیں انہوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او ڈیرہ سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں خارج ہونے پر گرفتار کرلیں گے۔