ویژن نہ پالیسی، حکومت دھمکیوں سے چلائی جارہی ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

  ویژن نہ پالیسی، حکومت دھمکیوں سے چلائی جارہی ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈنشنل سیکریٹری جنرل الحاج محمد اشرف قریشی نے سینئر سیاستدان مسلم لیگی رہنما ء مخدوم محمد جاوید ہاشمی سے خصوصی ملاقات میں تازہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا محمداشرف قریشی نے عوامی مشکلات پریشانیوں نئی مہنگائی پر لوگوں کے جذبات سے آگاہ کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا موجودہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے تاکہ یہ لوگ اچھی طرح بے نقاب ہوں ان کے پاس کوئی ویژن ہے نہ کوئی پالیسی نہ ہی قومی خدمت کا منصوبہ یا ریلیف سوائے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

جھوٹے نعروں جزباتی تقاریر اور دھمکیوں کے خان جمہوری اداروں کے راستے بھی بھول چکاہے میں نے ساری زندگی ملک وقوم کی خدمت جمہوریت کی بقا قومی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے وقف کر رکھی ہے جاوید ہاشمی نے پگاڑاکی برسی کے حوالے سے کہا پیرپاگارہ بہت بڑے عظیم لیڈر روحانی رہنما تھے آپ نے باعزت باحوصلہ باہمت اصولوں پر زندگی گزاری ان جیسی قیادت اور شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے محمد اشرف قریشی نے اس موقع پر بتایاحکومت نے ادارے گروپ اور مافیاز کو کھلی چھٹی دے رکھی ہیوہ عوام کی گردن دبوچے یا کاٹ دے انہیں اپنے ملک وقوم کی کوئی پروا نہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک کے مسائل حل کرانے میں مصروف ہیں ملاقات میں ملک تاج احمد خواجہ حبیب ساجدبلوچ بھی موجود تھے۔
جاوید ہاشمی