ملتان: 500سے زائد پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار

  ملتان: 500سے زائد پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ پراپرٹی ٹیکس کے بقایاجات و کرنٹ ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانے کے لئے سکنی، لگژری رہائشگاہوں کے مالکان سمیت تجارتی مراکز کے مالکان سینکڑوں ٹیکس نادہندگان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویڑن عبداللہ خان جلبانی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر/ ایڈمن خالد حسین قصوری نے پہلے مرحلہ میں 500 پراپرٹی ٹیکس(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

نادہندگان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ ان ٹیکس نادہندگان کے ذمہ سابقہ بقایاجات سمیت کرنٹ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 2 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ذرائع کے مطابق ملتان شہر کے مختلف رہائشی کالونیوں اور کمرشل پلازوں سمیت دیگر تجارتی مراکز کے ٹیکس نادہندگان شامل ہیں جن میں ابدالی روڈ، چوک بازار، حسین آگاہی مارکیٹ، گلگشت مارکیٹ، گردیزی مارکیٹ، چوک شہیداں روڈ، کالے منڈی، نشتر روڈ، کچہری روڈ، نواں شہر روڈ اور ڈیرہ اڈہ سمیت متعدد لگڑری کالونیوں کے ٹیکس نادہندگان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب کی جانب سے گزشتہ دنوں ڈائریکٹرز میٹنگ میں ملتان سمیت صوبہ بھر میں ٹیکس نادہندگان سے حکومتی محاصل کو یقینی بنانے کے لیئے ڈیفالٹرز کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کے لئے پہلے مرحلہ میں محکمہ ایکسائز ملتان نے 500 ٹیکس نادہندگان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

تیار

مزید : پشاورصفحہ آخر