ہیلتھ کیئر کمیشن کو غیررجسٹرڈ حکیموں کیخلاف فوری کارروائی کاٹاسک

  ہیلتھ کیئر کمیشن کو غیررجسٹرڈ حکیموں کیخلاف فوری کارروائی کاٹاسک

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ہیلتھ کئیر کمیشن کو ملتان سمیت صوبہ بھرمیں غیر رجسٹرڈ حکیموں کے خلاف سخت ایکشن لینے کاحکم دے دیا ہے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے یہ حکم اپنے دفتر میں پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔اس موقع پرسپیشل سیکرٹری سلوت سعید،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرمشتاق سلہریا،ایڈیشنل (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرسلمان شاہد و دیگرحکام نے شرکت کی۔سی ای اوپنجاب ہیلتھ کمیشن ڈاکٹرمشتاق سلہریا نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کوادارہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن صوبہ بھرمیں لائسنسنگ اور رجسٹریشن کاعمل جلدمکمل کرے۔ بیرسٹرنبیل احمداعوان نے مزید کہا کہ غیرقانونی حکیم موت بیچ رہے ہیں۔محکمہ ایسے سنگین اورگھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائے گا۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اصلاحات لائی جارہی ہیں۔بیرسٹرنبیل احمداعوان نے کہا کہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی ہدایت پر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیاجارہاہے۔ پنجاب میں صحت کے دشمنوں کا کاروبار کسی صورت نہیں چلنے دینگے۔سادہ لوح انسانوں سے پیسے بٹورنے والوں کامحاصرہ کرینگے۔

ٹاسک

مزید : پشاورصفحہ آخر