ملتان، بہاولپور، ڈیرہ میں انٹرضمنی امتحان کے نتائج کااعلان

  ملتان، بہاولپور، ڈیرہ میں انٹرضمنی امتحان کے نتائج کااعلان

  



ملتان، بہاولپور،ڈیرہ (سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹ، نمائندہ خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،نتائج کیمطابق امتحان میں کل 13670امیدواروں نے شرکت کی،ان میں سے 4887پاس اور 8783 امیدوار فیل ہوگئے،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 35.75فیصد رہا۔نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان2019 (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

میں پری میڈیکل گروپ کے 1224امیدوار شریک ہوئے‘ ان میں سے 634پاس اور590فیل ہوگئے،امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 52.53فیصد رہا،پری انجینئرنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی تعداد 1272تھی‘ ان میں سے 571پاس اور701امیدوار فیل ہوگئے،مذکورہ گروپ کا نتیجہ 44.89فیصد رہا،جنرل سائنس گروپ کے 2513امیدوارامتحان میں شریک ہوئے‘ ان میں  سے 888پاس اور 1625فیل ہوگئے،نتیجہ 35.34فیصد رہا،اسی طرح آرٹس گروپ کے 7690امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی‘ ان میں سے 2448پاس اور 5242فیل ہوگئے،مذکورہ گروپ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 31.83فیصد رہا۔2018کی نسبت 2019میں انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان میں 2فیصد زائد امیدوار فیل ہو ئے ہیں۔تعلیمی بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ امسال میٹرک و انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں سخت ترین چیکنگ کی جائے گی اور نقل مافیا کی حوصلہ شکنی کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے اور بے ضابطگی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان2019میں مجموعی طور پر 21امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے‘ تمام امیدواروں کے خلاف یو ایم سی کیس درج کرائے گئے اور ان سب کو سزائیں دے دی گئیں۔تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات2020کے لئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ 31جنوری ہے۔ جس کے بعد دگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کئے جائیں گے۔تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر ضمنی امتحان2019ء میں کامیاب ہونے والے کل 4887امیدواروں میں سے صرف 29امیدوار اے پلس گریڈ حاصل کرسکے،نتائج کے مطابق 69امیدواروں نے اے گریڈ،403امیدواروں نے بی گریڈ،2159امیدواروں نے سی گریڈ،2147امیدواروں نے ڈی گریڈ،68امیدواروں نے ای گریڈاور 12امیدوار کوئی گریڈ حاصل نہیں کرسکے۔ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈاور کمبائنڈ ضمنی امتحان 2019کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا ہے. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایاکہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 46.58فیصد رہا. امتحان میں 7552ا میدواروں نے داخلہ لیا اور 7482نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 3485کامیاب ہوئے. ریگولر طلبہ میں کامیابی کا تناسب 36.11فیصد اور پرائیویٹ میں کامیابی کاتناسب 46.63فیصد رہا. ریگولر پری میڈیکل گروپ میں 15میں سے پانچ کامیاب ہوئے، پری انجینئرنگ کے سات میں سے دو، ہیومنٹیز کے نو میں سے پانچ، جنرل سائنس کے پانچ میں سے ایک اسی طرح پرائیویٹ طلبہ کے پری میڈیکل گروپ میں 1570میں سے 936، پری انجینئرنگ میں 843میں سے 506، ہیومنٹیز میں 4210میں سے 1519، جنرل سائنس گروپ کے 708میں سے 445، کامرس کے 115میں سے 66کامیاب ہوئے دریں اثناء تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری 2020ء کے نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات بورڈ طاہر حسین جعفری نے کیا۔ نتائج کے مطابق اس امتحان میں 12557امیدواران نے شرکت کی جبکہ 5037 امیدواران امتحان میں کامیاب ہو سکے اس طرح مجموعی طور پر نتیجہ کا تناسب 40.11% رہا۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹرمحمد مظہر سعید نے اس موقع پر امتحان سے متعلقہ سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری اور انسانی خدمت کو شعار بنانے پر زور دیا۔نتائج کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisebwp.edu.pk پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔

کامیاب

.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...