جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیمو ں کاکریک ڈاؤن105بجلی چوروں کاگھیرا تنگ

جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیمو ں کاکریک ڈاؤن105بجلی چوروں کاگھیرا تنگ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 105بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ7ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18 لا کھ42ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔4کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔10جنوری کو ملتان میں 12 گھریلو،صنعتی اور ٹیوب و یل صارفین کو15258یونٹس چوری کرنے پر283696روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 15 (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

گھریلواورکمرشل صارفین کو18398یونٹس چوری کرنے پر312402روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج، وہاڑی میں 6 گھریلوصارفین کو8881 یونٹس چوری کرنے پر167151 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 4گھریلوصارفین کو4500یونٹس چوری کرنے پر76300 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 11 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو11513یونٹس چوری کرنے پر221821روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،رحیم یار خان میں 15 گھریلو صارفین کو13607یونٹس چوری کرنے پر178000 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 13گھریلواورکمرشل صارفین کو12794یونٹس چوری کرنے پر190050روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج، بہاولنگر میں 12 گھریلو صارفین کو9106یونٹس چوری کرنے پر153570روپے جبکہ خانیوال میں 17گھریلوصارفین کو13453یونٹس چوری کرنے پر259516 روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔

گھیرا تنگ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...