ٹبہ سلطان پور: نادرا آفس کی تعمیر بند، لوگ مایوس، مختلف تنظیموں کا احتجاج

  ٹبہ سلطان پور: نادرا آفس کی تعمیر بند، لوگ مایوس، مختلف تنظیموں کا احتجاج

  



ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور میں عوام کی سہولت کے لئے شروع ہونیوالے نادرا آفس کی تعمیر ومر مت کام بند ہو گیا جس کے باعث نادرا آفس کی تعمیرسوالیہ نشان بن گئی ہے تفصیل کے مطا بق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور رکن صوبائی اسمبلی نواب علی رضا خان خاکوانی کی خصوصی کاؤش سے ٹبہ سلطان پور اور اس کے گرد نواح کے علاقوں کی عوام کی سہولت کے لئے نادرا آفس(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کی منظوری کروا کر محکمہ تعلیم کی بلڈنگ کے قریب پڑے ہوئے خالی کمروں کی تعمیر ومرمت کر کے نادرا آفس بنا نے کا حکم دیاگیا تھا جس کے لئے سابق ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے نادرا آفسران کے ہمراہ جگہ کامعائنہ کرکے نادرا آفس کی تعمیر ومرمت5دسمبر تک مکمل کر نے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن تعمیر ومرمت مکمل کر نے کی بجائے نادرا آفس کی تعمیر ومر مت کا کام ہی بند کردیاگیا ہے جس پر علاقہ کی عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نادرا حکام، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹبہ سلطان پور میں نادرا آفس کی تعمیر ومرمت کا کام شروع کرواتے ہوئے مکمل کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید : پشاورصفحہ آخر