لڈن:ڈاکوؤں کاپولیس سے ٹاکرا، فائرنگ 2ملزم گرفتار ایک فرار

    لڈن:ڈاکوؤں کاپولیس سے ٹاکرا، فائرنگ 2ملزم گرفتار ایک فرار

  



لڈن (نامہ نگار)بین الاضلاعی گینگ کے چار کارندوں نے ایریا تھانہ لڈن میں ناکہ لگا کر لوٹ مار شروع کر دی جس پر پولیس کو اطلاع ملی تو پولیس تھانہ لڈن ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ اور ایس ایچ او تھانہ لڈن عمران صدیقی کی سربراہی میں رائے نزاکت علی سب انسپکٹر، وقاص بھٹی، ظہور بلوچ اور علی شیر بلوچ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا جنہیں ایریا تھانہ ساہوکا (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

میں گھیر لیا گیا، جنہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا، کراس فائرنگ کے نتیجے میں بدنام زمانہ ڈکیت سلیم عرف سلیمی اور عامر عرف عامری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ ان کا ایک ساتھی یٰسین عرف سینی چاولیانہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جب کہ ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ اطلاع ملتے ہی ایلیٹ فورس کے کمانڈوز دستوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، جہاں پر عوام الناس نے ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ، ایس ایچ او تھانہ لڈن عمران صدیقی، دبنگ، نڈر، بے باک پولیس افسر سب انسپکٹر رائے نزاکت علی، گھاگ کانسٹیبل علی شیر خان بلوچ، ظہور بلوچ اور وقاص بھٹی کے حق میں بلند و بانگ نعرے لگائے اور ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ایڈووکیٹ عباس خان سلدیرا نے پولیس جرات، بہادر کا مظاہرہ کرنے پر نقدی انعام مبلغ 50,000/-روپے بھی دیا۔

ایک فرار

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...