ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کیلئے بارڈر ملٹری پولیس کاآپریشن، متعدد ایجنسیاں بند

ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کیلئے بارڈر ملٹری پولیس کاآپریشن، متعدد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سخی سرور (نامہ نگار) ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا ان ایکشن کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا کے حکم پر بارڈر ملٹری پولیس نے فورٹ منرو راکھی گاج راکھی منہ ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منی پٹرول پمپ کے یونٹ کو اپنے تحویل میں لیتے ہوئے غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی ایجنسیوں کو بند کرادیا گیاہے تفصیلات کے مطابق ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا ایکشن لے لیا. کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس سید موسیٰ رضا کے حکم پر بارڈر ملٹری پولیس نے فورٹ منرو راکھی گاج راکھی منہ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا بارڈر ملٹری پولیس نے ایرانی ڈیزل کی ایجنسیوں کے یونٹ کو اپنے تحویل میں لیتے ہوئے بند کرادیا. بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ اور غیر قانونی ایجنسیاں کسی صورت برداشت نہیں کروں گا. سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں. بارڈر ملٹری پولیس کی چیک پوسٹوں پر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ روک تھام کیلئے سختی کردی گئی ہے. خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تیل