بکر منڈی، بیو پاری کی کار پر فائر نگ ڈاکو 1کروڑ روپے چھین کرفرار

    بکر منڈی، بیو پاری کی کار پر فائر نگ ڈاکو 1کروڑ روپے چھین کرفرار

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ڈکیتی وچوری کی دیگر 60 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا پولیس ملزمان کے خلاف موثر کارروائی کرنے میں ناکام ہوگئی تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کیعلاقے میں دو مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے بکر منڈی کے قریب بیوپاری بلال کی کار پر فائرنگ کرکے ٹائر برسٹ کر دیا اور رقم کا تھیلا چھین کرفرار ہوگئے جس میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم تھی واقع کی اطلاع(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی بتایا جاتا ہے کہ لیہ کا رہائشی بلال جانوروں کی خریداری کے لئے ملتان آیا تھا حسن آباد گیٹ نمبر ایک گول مسجد کے قریب ڈاکوؤں نے فیصل سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے فیصل کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے مظفرآباد پولیس کے علاقے کھوہ شیر شاہ میں تین ڈاکوؤں نے محمد سلمان سے موٹرسائیکل، 7 ہزار روپے اور موبائل فون، زکریا پولیس کے علاقے ایم جناح روڈ پر چار ڈاکوؤں نے قریشی موبائل شاپ میں داخل ہوکر زاہد سے 20 ہزار روپے، شاہ شمس پولیس کے علاقے سبز واری ٹاون میں محمد عامر سے پانچ ہزار روپے، الپہ پولیس کیعلاقے اڈا بوسن پر فخر عباس سے آٹھ ہزار روپے اور گلگشت پولیس کے علاقے بستی دین پور میں محمد ناصر سے 75 ہزار روپے چھین لئے قطب پو ر پولیس کے علاقے میں نثار خان سے 20 ہزار روپے، ممتاز آباد پولیس کیعلاقے میں تنویر حسین سے 25 ہزارروپے، صدر پولیس کے علاقے میں جمشید سے 16 ہزار روپے اورالپہ پولیس کے علاقے میں صابر سے 20 ہزار روپے چھین لئے گئے کینٹ پولیس کیعلاقے میں محمد عمران اور دیگر 22 افراد کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے قاسم بیلہ میں مشتاق احمد کے گھر سے 25 ہزارروپے، مظفر آباد پولیس کیعلاقے میں نعیم الحسن نے زبیر کے 54 ہزار روپے مالیت کے واٹر پمپ چوری کرلئے شاہ شمس پولیس کیعلاقے سے بلال آفاق اور محمد دین کے موٹرسائیکل، ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے علی شیر کے گھر سے 4 لاکھ 24 ہزار روپے مالیت کا سونا، غلام قاسم کے گھر سے چار لاکھ روپے، شاہد ادریس اور دیگر آٹھ افراد کے موبائل فون چوری کر لئے گئے ممتاز آباد پولیس کیعلاقے سے ہی مسعود کے گودام سے رمضان نے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان، محمد نذیر کا سائیکل، محمد اکبر کی موٹرسائیکل، محمد نعمان کے گھر سے 4 لاکھ 87 ہزار روپے مالیت کے زیورات ونقدی، گلگشت پولیس کیعلاقے سے علی رضااور محمد افتخار کے موٹرسائیکل، زکریا پولیس کیعلاقے سے حق نواز کی کار، طلحہ کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان، نیوملتان پولیس کیعلاقے سے محمد اویس کی موٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں رب نواز کے گھرسے 52 ہزارروپے مالیت کا سامان، صدر پولیس کے علاقے میں محمد عثمان اور دیگر چھ افراد کے موبائل فون سیٹ، پرویز کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کے مرغے، دہلی گیٹ پولیس کیعلاقے میں یاسر فدا کی دکان سے 4 لاکھ 27 ہزار روپے مالیت کے لیپ ٹاپ، چاندی اور مجاہد حسین کی دکان سے ایک لاکھ روپے مالیت کی چاندی چوری کر لی گئی کپ پولیس کیعلاقے میں محمد عثما ن کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر، مخدوم رشید پولیس کیعلاقے میں اللہ دتہ کے دو بکرے اور محمد راشد کا موبائل فون چوری کر لیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر