محنتی اورفرض شناس ملازمین ترقی کی دوڑ میں آگے ہوتے ہیں، حنیف پتافی

  محنتی اورفرض شناس ملازمین ترقی کی دوڑ میں آگے ہوتے ہیں، حنیف پتافی

  



کو ٹ چھٹہ(نمائندہ پاکستان) با صلاحیت اور محنتی ملازم چاہے کسی محکمے کا بھی ہو وہ اپنے ادارے کا سرمایہ اور محکمے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔ ہمیشہ فرض شناسی اور دیانتداری (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

سے ہی اپنے فرائض سر انجا م دینے والے ترقی کی دوڑ میں آگے ہوتے ہیں۔ یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے ملازمین کو کنٹریکٹ کے بعد مستقل تعینات ہونے پر انہوں نے انجینئر سید ذوالقرنین مہتا ب شاہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکبادی دی اور کہا کہ محنتی اور فرض شناس اہلکار ہمیشہ نہ صرف قوم کے لیے فخر ہوتے ہیں بلکہ اپنے محکمے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔ اس موقع پر عبدالرزاق خان جلبانی۔ سجاد احمد خان لاشاری۔ سردار نظام خان گورمانی۔ جاوید خان سندیلہ۔ محبوب احمد خان کھوسہ ASI۔ محمد ساجد خان رمدانی محرر تھانہ کوٹ چھٹہ۔ اللہ دتہ خان اور ASIپنجاب پولیس سردار نواز خان چانڈیہ سمیت دیگر شخصیات نے انجینئیر سید ذوالقرنین مہتاب شاہ سمیت دیگر کو مستقل ہونے پر مبارکباد دی۔

حنیف پتافی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...