دھند، ملتان ائیرپورٹ پردوپروازیں منسوخ

  دھند، ملتان ائیرپورٹ پردوپروازیں منسوخ

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)دھند کے باعث ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بہتر نہ ہو سکا، دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

جبکہ ملکی اور غیر ملکی دو پروازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا، 14 پروازیں   2 سے 9 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق ملتان میں دھند پڑنے کے باعث  انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول گزشتہ روز بھی درہم برہم رہا، جس کی وجہ سے کراچی اور مدینہ سے آنے والی دو قومی ایئرلائن کی پروازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا، جبکہ مدینہ جانے والی پرواز اور کراچی جانے والی ایک پرواز کو منسوخ کر دیا گیا، اسی طرح  جدہ سے ملتان آنے والی پرواز 6 گھنٹے، دوبئی سے آنے والی دو پروازیں چار، چار گھنٹے، قطر اور مدینہ سے آنے والی پروازیں دو، دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں، اسی طرح ڈیپارچر آپریشن بھی گھنٹوں معطل رہا، نجی ایئرلائن کی دوبئی جانے والی پرواز 9 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، دوبئی  جانے والی پرواز 5 جبکہ شارجہ کی پرواز 4 گھنٹے، سعودی عرب جانے والی پرواز 2 گھنٹے اور دوبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز بھی 4 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ جلد موسم بہتر ہوتے ہی شیڈول بہتر ہو جائے گا۔

منسوخ

مزید : پشاورصفحہ آخر