دیہات میں سولر، بائیو گیس منصوبے رواں سال مارچ تک مکمل کرنیکا فیصلہ

  دیہات میں سولر، بائیو گیس منصوبے رواں سال مارچ تک مکمل کرنیکا فیصلہ

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ انرجی ریسورس سنٹر کی تعمیر کے لئے زمین مختص کر دی گئی ہے، دیہات میں سولر اور بائیو گیس کے منصوبے رواں سال مارچ تک مکمل ہو جائیں گے، ہماری توجہ سولر، ونڈ اور ہائیڈرو کے منصوبوں پر ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیر صدارت اعلی سطحی جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، سیکرٹری انرجی سمیت تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی-وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

کہ مہنگی بجلی سے عام آدمی پریشان ہے، گزشتہ حکومت نے اس وقت امپورٹڈ فیول پر مہنگے منصوبے لگائے جب دنیا متبادل ذرائع توانائی پرتوجہ دے رہی تھی، شوباز شریف شعبدہ بازیوں میں مصروف تھا۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی میں اے سی ٹیسٹنگ لیب فروری تک مکمل ہو جائے گی، فوسل فیول اور کوئلے سے چلنے والے منصوبوں سے بننے والی بجلی مہنگی اور آلودگی کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عام آدمی کی مشکل کا اندازہ ہے، عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی میرا مشن ہے۔ اجلاس میں محکمہ کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

منصوبے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...