بجلی چوری،پلازوں اورمارکیٹوں کی دن رات چیکنگ کاحکم،مہم تیز

بجلی چوری،پلازوں اورمارکیٹوں کی دن رات چیکنگ کاحکم،مہم تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیاجائے۔ شکایات سنٹرز میں عملہ چوبیس گھنٹے صارفین کے مسائل حل کرنے کے لئے الرٹ رہے۔ بارشوں کے دوران متاثرہونے والے علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لئے جلدبازی کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔ٹی اینڈ پی کا استعمال یقینی بناکر قیمتی جانوں کا تحفظ کیاجائے۔ ان خیالات کا (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

اظہار انہوں نے مظفرگڑھ سرکل کے دورے کے موقع پر میپکو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سپریٹنڈنگ انجینئر مظفرگڑھ سرکل کو ہدایت کی کہ مستقل نادہندگان سے واجبات /بقایاجات وصول کرنے کے لئے مہم چلائی جائے اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے ناموں سے لگے دوسرے کنکشنز بھی منقطع کئے جائیں۔ بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں دن اوررات کے اوقات میں کمرشل مارکیٹس، پلازوں اور تجارتی مراکز کی چیکنگ کی جائے۔ ڈسٹری بیوشن سسٹم کے مینٹی نینس پروگرام میں لائنوں کو سیٹ رائٹ کیاجائے اور ٹرانسفارمرز کی بیلنسنگ کی جائے۔ آگ مینٹیشن پروگرام میں اپ گریڈ ہونے والے ٹرانسفارمرز نصب کرکے اتارے گئے ٹرانسفارمرز سٹورز میں جمع کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ٹینشن /لوٹینشن سکیموں پر کام تیز کرکے صارفین کو ٹرپنگ، کم وولٹیج کی شکایات سے نجات دلائی جائے۔ جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصررشید نے افسران کو ہدایت کی کہ شعبہ آپریشن، جی ایس او، کنسٹرکشن اور جی ایس سی کے افسران لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی کی فراہمی یقینی بنائیں اور فیلڈمیں بھیجنے سے قبل ٹی اینڈ پی کی چیکنگ کریں۔لائن سٹاف کو کروڑوں روپے مالیت کے جدید ٹی اینڈ پی آلات فراہم کئے جارہے ہیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ مہر نذر محمد ڈب نے سرکل کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ اس موقع ڈائریکٹرکمرشل رفیق عابد، مظفرگڑھ سرکل کے تمام ایکسین، ایس ڈی اوز، ریونیوآفیسرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔