ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے، عالمگیر خان
وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)صوبائی سیکرٹری زکواۃ وعشر عالمگیر خان نے کہا ہے کہ ڈینگی سے تدارک کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہیں حکو مت پنجاب انسداد ڈینگی پر خصو صی توجہ دے رہی ہے ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے تاکہ ڈینگی سے بچا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ عبد الطیف خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)
ڈاکٹر محمد فاضل،ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، ڈاکٹر احمد نواز اور دیگر افسران موجود تھے سیکر ٹری زکواۃ وعشر عالمگیر خان نے مز ید کہاکہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سرولنس ٹیموں کی مزید ٹریننگ کی جائے تاکہ سرولنس ٹیمیں گھر گھر جا کر موثر انداز میں عوا م کو احتیاطی تدابیر سے آگا ہ کر سکیں عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں کاٹھ کباڑ کو تلف کریں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون بہت اہم ہے۔
عالمگیرخان