نشترمیں متعدد ڈاکٹرز کی ترقی، نوٹیفکیشن فائنل

  نشترمیں متعدد ڈاکٹرز کی ترقی، نوٹیفکیشن فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (خبر نگار خصو صی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کاوش رنگ لے ائی،نشترمیڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان کے متعددافسران (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

کی Designate بنیادوں پرترقی کی منظوری دے دی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق درج ذیل ڈاکٹروں کواگلی پوسٹوں پرترقی دینے کانوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،اس سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جاری اساتذہ اورٹیچنگ فیکلٹی کی کمی کودورکرنے میں مددملے گی.ترقی پانے والوں میں ڈاکٹرکلیم اللہ, ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ جراحی امراض سینہ، ڈاکٹرمحمدبلال سعید, ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ پلاسٹک سرجری، ڈاکٹرصائمہ یاسمین, اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ امراض نسواں وزچگی،ڈاکٹرمحمدالیاس سینئر رجسٹرار شعبہ گیسٹروانڑولوجی شامل ہیں،اس حوالے سے پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ پی ایم اے ڈاکٹرز کی ترقی کے لئے آواز بلند کرتی رہی ہے تاہم وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے مطالبہ کرتے ہیں پی ایم ڈی سی کے مطابق تجربہ مکمل کرنے والے تمام سینئر رجسٹرار،ایسوسی ایٹ و اسسٹنٹ پروفیسرز کو ترقی دی جائے تاکہ فیکلٹی کی کمی دور ہو سکے۔
ترقی