کوٹ ادو:حلیمہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن صحت وتعلیمی سیکٹر کو ترقی دینے کیلئے سرگرم پنجاب گورنمنٹ کو20کنال اراضی عطیہ جلد عمارتوں کی تعمیر شروع ہونیکا امکان

کوٹ ادو:حلیمہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن صحت وتعلیمی سیکٹر کو ترقی دینے کیلئے ...

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) حلیمہ ڈوپلمینٹ آرگنائزیشن کی جانب سے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

صحت و تعلیمی ادارے کیلئے کروڑوں کا20کنال رقبہ حکومت پنجاب کوعطیہ،کر دیا گیا محکمہ بلڈنگ کی جانب سے تعمیر کیلئے حکومت پنجاب کو لیٹر لکھ دیا گیا تفصیل کیمطابق حلیمہ ڈوپلمینٹ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد جمشید شاہ نے بتایا کہ HDOکی طرف سے پروگرام کے تحت 04کنال قطعہ اراضی مالیتی 30لاکھ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جمشید علی آباد بستی کو ٹ طاہر تحصیل کوٹ اد وکو عطیتتا مختص کرکے محکمہ تعلیم تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفرگڑھ کو تفویض کرکے قبضہ دے دیاہے جہاں پر محکمہ تعلیم حکومت پنجاب جمشید علی آباد کی نئی بلڈ نگ تعمیر کرلے گی جبکہ حلیمہ ڈوپلیمنٹ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے یہ بھی بتایا کہ تنظیم نے 16کنال رقبہ مالیتی 80لاکھ حلیمہ ڈوپلیمنٹ آرگنائزیشن سیف چیرئی ریلف پروگرام کے تحت بنیادی مرکز صحت جمشید علی آباد بستی کوٹ طاہر کوٹ ادو کے لیے محکمہ صحت حکومت پنجاب کے نام بحوالہ انتقال نمبر 6476/منتقل کردیا ہے اس قطعہ اراضی پر محکمہ صحت بنیادی ہیلتھ یونٹ جمشید علی آباد کی نئی بلڈنگ تعمیر کر یگا،انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبہ سے یونین کونسل پتی غلام علی کی 43ہزار سے زاہد آبادی اور گردونواح کی آبادیاں بنیادی صحت کی سہولیات سے مفید ہوسکیں گی۔

امکان

مزید : پشاورصفحہ آخر