زرعی یونیورسٹی: سینڈیکیٹ اجلاس میں مختلف اداروں سے ہونیوالے معاہدوں کی منظوری

زرعی یونیورسٹی: سینڈیکیٹ اجلاس میں مختلف اداروں سے ہونیوالے معاہدوں کی ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا 25واں اجلاس گزشتہ روز جامعہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف انتظامی امور کے حوالے سے معاملات کی منظوری دی گئی۔وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی جانب سے زرعی جامعہ کا وژن پلان 2030اور زرعی جامعہ کی کارکردگی پر مشتمل اینوول رپورٹ 2018-19 سینڈیکٹ ممبران کو پیش کی گئی(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

۔جامعہ کے مختلف اداروں سے کئے گئے ایم او یوز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں لائبریری رولز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پی ایچ ڈی سکالرز کو سڈڈی لیو کی منظور ی دی گئی۔ مزید اجلا س میں زرعی جامعہ کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔قبل ازیں سینڈ یکیٹ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں سابق وائس چانسلر ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی ستارہ امتیاز پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر خالد محمود خان،ڈ پٹی سیکر ٹری پلاننگ شعبہ زراعت نعیم خالد،سابقہ وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان اور شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین، نامزد ڈویثر نل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ شعبہ فنانس مہر عطاء محمد،وائس چانسلر غازی یونویونیورسٹی نومینی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادپروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب میاں طارق عبداللہ،پرو وائس چانسلر زرعی جامعہ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ٹریثرار جامعہ رفیق احمد فاروقی نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار جامعہ عمران محمود نے سر انجام دئیے۔

منظوری

مزید : پشاورصفحہ آخر