عالمی برادری ایران، امریکہ کشیدگی ختم کرنے میں کردار اداکرے، خاور علی شاہ

  عالمی برادری ایران، امریکہ کشیدگی ختم کرنے میں کردار اداکرے، خاور علی شاہ

  



کبیروالا+نواں شہر سیداں (نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) قائد سید گروپ وممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے معروف ماہر حکمت،سماجی شخصیات انجینئر میاں عدنان حیدر کمبوہ،میاں ضیاء الرحمن کمبوہ،میاں انضمام ربانی کمبوہ کے والد،تاجر رہنما میاں ذوالقرنین کمبوہ کے چچا حکیم حاجی محمدشوکت حیات کمبوہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ،امن دشمنوں کاارہے،مسجد میں بے گناہ نمازیوں کو دہشت گرد ی کابنانے والوں کو انسان کہنا بھی انسانیت(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

کی توہین ہے،حکومت کو واقعہ کوئٹہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری امر یکہ ایران جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی،مذاکرات،تنازعات کا بہترین حل ہے،پاکستان کاکسی اور کی جنگ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ درست اور دانشمندانہ اقدام ہے،ممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کینال رو ڈ کی ٹوٹ پھوٹ اور ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو انکے ترقیاتی فنڈز سے بنانے کی ہدایت کی،قبل ازیں انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت جبکہ پسماندگان کے لیے دعائے صبروجمیل کی،اس موقع پر چوہدری محمد قاسم آرائیں،حفیظ سعیدی،حاجی محمد ارشد سنگا،رانا محمد ظفر،مہرافتخار سڈ ھل،چوہدری خرم شہزاد،راؤ آ صف سعیدی،راؤ افتخار احمد،انجینئر ملک محمد حفیظ اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاورعلی شاہ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...