لیاقت پور:کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، چوہدری مسعود احمد

  لیاقت پور:کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، چوہدری مسعود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ لیاقت پور میں ہر قسم کھیل کے فروغ اور نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

کیلئے مسعود اسٹیڈیم میں سپورٹس کی جدید سہولیات فراہم کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے جس میں ان ڈور کھیلوں اور جدید جمنازیم کی سہولیات بھی میسر ہو گئی انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی اس پروجیکٹ کی نگرانی کرتے رہتے ہیں لیاقت پور کے کھلاڑیوں کی رائے کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے یہ ضلع بھر کا بہترین اسٹیڈیم ہو گا اس موقعہ پر چوہدری محمود احمد اصف رشید رحمانی ایڈووکیٹ تحصیل سپورٹس افیسر شاہد حمید۔ سجاد احمد فرید بھی موجود تھے۔تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے سابق وائس چیرمین ضلع کونسل رحیم یار خان سردار نذیر احمد خان چانڈیہ کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے انکی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے دعا مغفرت کی اس موقعہ پر ان کے بھائی چوہدری محمود احمد سابق ایم پی اے۔اور آصف رشید رحمانی ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔