بہاولپور:ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کااجلاس،245 ترقیاتی سکیموں کاجائزہ

بہاولپور:ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کااجلاس،245 ترقیاتی سکیموں کاجائزہ

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں اراکین اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل، چوہدری احسان الحق، ڈپٹی کمشنر شوزب سعید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، پی ٹی آئی رہنما قیوم اعظم، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ عصمت اللہ اور تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں Sustainable Development Achievement Program (SAP)کے تحت ضلع بھر میں 245 ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا (بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

گیاجن کا تخمینہ 450ملین روپے ہے اور ابتک 197.367 ملین روپے کے فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں اور67 ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں۔اسی طرح کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (CDP)کے تحت36ترقیاتی سکیمیں جن کا تخمینہ لاگت500ملین روپے ہے اور اب تک452 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں جبکہ20 ترقیاتی سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ معیاد میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران فیلڈ میں جا کر کام کے معیار کو چیک کریں اور اس اہم ذمہ داری کی ادائیگی میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔

جائزہ

مزید : پشاورصفحہ آخر