شاہد رفیق نے اتفاق رائے سے خرم ثقلین کو ہوپ پنجاب کا چیئرمین لگا دیا

شاہد رفیق نے اتفاق رائے سے خرم ثقلین کو ہوپ پنجاب کا چیئرمین لگا دیا

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) فاؤنڈر گروپ کے قائد نو منتخب مرکزی چیئرمین ہوپ شاہد رفیق نے پنجاب ہوپ کے چیئرمین کا تاج نو منتخب نوجوان ایگزیکٹو ممبر خرم ثقلین کے سر پر سجا دیا،پنجاب بھر کے حج آرگنائزر کیلئے بڑا سرپرائز،شاہد رفیق کی زیر صدارت لاہور میں ایگزیکٹو ممبران اور فاؤنڈر گروپ کے ذمہ داران کی طویل مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب کی ہر دلعزیز شخصیت امتیاز بھٹی نے بھی اپنے قائد کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے خرم ثقلین کے حق میں فیصلے کو ٹریڈ کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ شاہد رفیق کی قیادت میں ٹریڈ کو مضبوط بنائیں گے۔  

 خرم ثقلین

مزید : صفحہ آخر